اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی قیدیوں نے صیہونی حکومت کی جیل میں ایک فلسطینی قیدی کی پراسرار شہادت کے خلاف احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فلسطینی قیدیوں نے صیہونی حکومت کی جیل میں عبدالسلام الجعبری کی مشکوک طور پر واقع ہونے والی شہادت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج سے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پینتیس سالہ یہ فلسطینی، جولائی کے مہینے سے صیہونی حکومت کی جیل میں قید تھا جسے کل سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شہادت واقع ہوگئی۔ فلسطینی قیدیوں کے امور کے سربراہ عیسی قراقع نے کہا ہے کہ یہ فلسطینی، گرفتاری کے وقت، کسی بھی قسم کی بیماری میں مبتلا نہیں تھا، اس رو سے اس کی شہادت کی ذمہ داری مکمل طور پر صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں اس وقت بھی کوئی سات ہزار فلسطینی سخت حالات میں زندگی بسر کرہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲